ایشین گیمز: اے سی سی کے صدر محسن نقوی فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی کل ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں موجود نہیں ہوں گے۔
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق محسن نقوی ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل ڈے پر نہیں جائیں گے۔
اے سی سی کے مطابق پہلے سے کیے گئے کمٹمنٹس کی وجہ سے محسن نقوی ایشین گیمز کے لیے نہیں جا سکیں گے۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل نے ایشین گیمز میں میڈلسٹ ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ACC President, Mr. Mohsin Naqvi, will miss Finals Day at #AsianGames2026 due to prior commitments, but sends his very best wishes to all four teams ahead of the Gold and Bronze Medal Matches 👏#ACC pic.twitter.com/Kf6a56ZlLM
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) October 2, 2026
کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں صبح ساڑھے 9 بجے گولڈ میڈل کے حصول کے لیے آمنے سامنے آئیں گی۔
اس سے قبل صبح 5 بجے بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں برانز میڈل کے لیے مدمقابل آئیں گی۔