لاہور میں بسنت کی گہما گہمی شروع، چھتوں کے کرایے لاکھوں روپے تک پہنچ گئے
پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کی تاریخوں کے اعلان کے بعد لاہور میں چھتوں کی ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا اور قیمتیں لاکھوں روپے پر پہنچ گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کا اعلان ہوتے ہی اندرون لاہور میں شہریوں کا رش بڑھ گیا، کہیں لاکھوں روپے کی بکنگ تو کہیں شہری اپنی فیملیز کے ساتھ چھتیں دیکھ رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے ایڈوانس بکنگ سے بسنت کی خوشیاں دگنی ہو جائیں گی جبکہ چھتوں کے مالکان نے خراب چھتوں کی مرمت کا کام شروع کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے نئے سال 2027 کی آمد پر لاہوریوں کو 10 روزی بسنت کا تحفہ دیا ہے۔ وزیراعلی کی ہدایت کےمطابق 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منائی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے 5 فروری کو 'کشمیر ڈے' کی مناسبت سے بسنت کا ناغہ ہوگا۔ واضح رہے کہ رواں برس فروری میں 6 سے 8 تاریخ تک لاہور میں 25 سال بعد سرکاری سطح پر بسنت منائی گئی تھی۔