ایلون مسک نے اپنے چار بچوں کی والدہ شیون زِلس سے اچانک تعلق ختم کر دیا
ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی سابقہ پارٹنر شیون زِلس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا شوہر سے تعلق اچانک ختم ہو گیا۔
شیون زِلس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی علیحدگی کے بارے میں بتایا اور مبینہ طور پر ایلون مسک کے ساتھ ہونے والی آخری گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔
It’s hard to go from in love to let go in a week with no warning, but that’s just how it is sometimes 🤷🏻♀️
I feel happy that I got to show Elon how it feels to be deeply understood, nurtured, and peacefully loved with stability and gentleness. Given the tumultuous nature of his… https://t.co/HAOfjxrIig pic.twitter.com/lgL0GVzD2R— Shivon Zilis (@shivon) October 2, 2026
انہوں نے لکھا کہ ’صرف ایک ہفتے میں، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے، محبت سے کسی کو جانے دینے تک کا سفر مشکل ہے، لیکن کبھی کبھی زندگی ایسی ہی ہوتی ہے۔‘
🚫 @elonmusk is no longer following @shivon
— Big Tech Alert (@BigTechAlert) October 2, 2026
Still followed by: @miramurati, @karpathy, @kimbal, @turkeybeaver, @drfeifei & 52 more$TSLA $SPCX
(🤖🧩: am i missing something?) pic.twitter.com/d0IQlybWOz
شیون نے علیحدگی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود وہ ایلون مسک کی بہت پروا کرتی ہیں اور ہمیشہ ان کی خوشی چاہیں گی۔
واضح رہے کہ ایلون مسک اور شیون زِلس کے چار بچے ہیں، جن میں 2021 میں پیدا ہونے والے جڑواں بچے اسٹرائیڈر اور ایزور، 2024 میں پیدا ہونے والی بیٹی آرکیڈیا اور بیٹا سیلڈن شامل ہیں۔