قومی کپتان فاطمہ ثنا کا ویمنز بگ بیش لیگ کیلیے معاہدہ ہوگیا

ویمنز بگ بیش لیگ کا نیا سیزن 29 اکتوبر سے شروع ہوگا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا ویمنز بگ بیش لیگ کے لیے معاہدہ ہوگیا جس کے بعد پرتھ اسکارچرز نے انہیں اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فاطمہ ثنا پہلی بار ویمنز بگ بیش لیگ میں شرکت کریں گی، ندا ڈار کے بعد یہ لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی ویمن کرکٹر ہوں گی۔

فاطمہ ثنا رواں سال دی ہنڈریڈ اور کینیڈا سپر 60 ٹورنامنٹ کھیلنے والی بھی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بن چکی ہیں۔

 

Load Next Story