یوٹیوب پر ایک اور سائن اِن مسئلہ، صارفین کو اکاؤنٹ کھولنے مشکلات
یوٹیوب نے حال ہی میں ٹی وی اور گیمنگ کنسولز پر بعض صارفین کو سائن اِن نہ ہونے والے ایک مسئلے کو ٹھیک کیا تھا، لیکن اسی دوران ویب صارفین کے ایک گروپ کو ایک اور سائن اِن مسئلے کا سامنا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے کچھ صارفین رپورٹ کر رہے ہیں کہ ان کے گوگل اکاؤنٹس دیگر سروسز پر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے براؤزر میں یوٹیوب پر سائن اِن نہیں کر پا رہے۔
سماجی رابطے کے ایک پلیٹ فارم ریڈ اِٹ صارف کے مطابق اس نے کوکیز صاف کرنے، مختلف براؤزرز استعمال کرنے، اِن کاگنیٹو موڈ آزمانے، پاس ورڈ تبدیل کرنے اور دوسرے کمپیوٹر سے سائن اِن کرنے کی بھی کوشش کی، لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ متاثرہ اکاؤنٹس یوٹیوب کی موبائل ایپ میں اب بھی معمول کے مطابق کام کر رہے تھے۔
یوٹیوب کمیونٹی میں سامنے آنے والی ایک اور رپورٹ میں بھی تقریباً یہی صورتحال بیان کی گئی۔ صارف اپنے گوگل اکاؤنٹ تک معمول کے مطابق رسائی حاصل کر پا رہا تھا جبکہ گوگل ڈیش بورڈ اور گوگل ٹیک آؤٹ بھی اس کے یوٹیوب ڈیٹا کو درست طور پر پہچان رہے تھے۔
تاہم، براؤزر کے ذریعے یوٹیوب میں سائن اِن کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو رہی تھی اور اس کے بعد یوٹیوب کا “Our tubes must be clogged” یعنی سائن اِن سے متعلق خرابی کا پیغام ظاہر ہو رہا تھا۔