راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کی 9 سڑکوں کی ترقیاتی سکیمیں سی اینڈ ڈبلیو کو منتقل
میونسپل کارپوریشن نے 9 سڑکوں کی ترقیاتی سکیمیں اور فنڈز سی اینڈ ڈبلیو کو منتقل کرنے کی انتظامی منظوری دے دی.
ورک آرڈر جاری ہونے پر میونسپل کارپوریشن کے ایک ارب 67 کروڑ 76 لاکھ روپے کے فنڈز بھی سی اینڈ ڈبلیو کو منتقل کیے جائیں گے. سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے ٹینڈر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تحت جاری کردئیے گئے.
میونسپل کارپوریشن سی بی اے یونین نے فیصلے کی مخالفت کردی ۔ صدر سی بی اے یونین ہارون رشید نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی سکیمیں فنڈز سی اینڈ ڈبلیو کو منتقل نہیں ہونے دینگے۔
بڑے ڈویلپمنٹ فنڈ پر میونسپل کارپوریشن کا کردار انتظامی منظوری کے بعد فنڈز منتقل کرنے تک محدود رہ گیا۔ ایم سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام 31 دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی.
ففتھ روڈ، چائنا مارکیٹ، گورڈن کالج اور راول روڈ سمیت 9 سڑکیں منصوبے میں شامل ہے. شہریوں کا خستہ حال سڑکوں کو نظر انداز کرکے بہتر سڑکوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار ہے.
بوستان روڈ، گلریز اور ہائی کورٹ کے قریب سڑکوں کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔