صومالی قزاقوں کے قبضے میں ہلاک و زخمی پاکستانیوں کی کراچی منتقلی شروع
قزاقوں کے قبضے میں موجود تیل بردار جہاز پر صومالی فورسز کے آپریشن کا معاملےمیں پیشرفت سامنے آئی ہے.
آپریشن کے دوران زخمی و جاں بحق پاکستانیوں کو آج ادیس ابابا سے کراچی منتقل کیا جارہا ہے.
زخمیوں میں عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اوریاسرخان شامل
رفیع اللہ خان، سیدکاشف عمراورمحموداحمدانصاری کی میتیں کراچی پہنچیں گی.
محموداحمدانصاری کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ مغرب الغنى مسجد ایف بی ایریا بلاک 21 میں ادا کی جائے گی.
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق اور زخمی پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔
چار زخمی پاکستانی شہریوں عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اور یاسر خان کو ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ET-694 کے ذریعے کراچی روانہ کر دیا گیا۔
تین جاں بحق پاکستانیوں رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری کے جسدِ خاکی بھی اسی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچ رہے ہیں۔
ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ET-694 آج شام 4:40 بجے پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق کراچی پہنچے گی۔
ایتھوپیا میں پاکستان کے سفیر عاطف عزیز اور جبوتی میں پاکستان کی سفیر اقصیٰ نواز نے ادیس ابابا ایئرپورٹ پر زخمی پاکستانیوں اور میتوں کو کراچی روانہ کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خود پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی۔