سچل کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

گرفتارتینوں زخمی ملزمان کوفوری طورپرطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

سچل کے علاقے اسکیم تینتیس وکیل ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان 2 طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا.

زخمی ملزمان کے قبضے سے3غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، موبائل فون اور ملیرسٹی تھانے کی حدود سے اسلحے کے زوز پر چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کےعلاقےاسکیم تینتیس وکیل ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان 2 طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

زخمی حالت میں گرفتارملزمان کی شناخت 20 سالہ ناصر ولد اعظم، 19 منظور ولد الٰہی بخش اور34 سالہ مراد بخش ولد عمربخش کے نام سے کی گئی.

سچل پولیس کے مطابق پولیس نے مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان کو رُکنے کا اشارہ کیا توانہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیاجبکہ دوساتھی ملزمان فرار ہوئے.

زخمی ملزمان کے قبضے سے3غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، موبائل فون اور ملیرسٹی تھانے کی حدود سے اسلحے کے زور پر چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی.

گرفتارتینوں زخمی ملزمان کوفوری طورپرطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے. ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،ملزمان کی شناخت وسابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

گرفتارملزمان کے دیگر فرارساتھیوں کی تلاش کیلئے پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔

Load Next Story