صومالی قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق تین پاکستانیوں کی میتیں اور چار زخمی کراچی پہنچ گئے

میتیں اور زخمی اہل خانہ کے حوالے، گورنر نہال ہاشمی، ناصر حسین شاہ، وقار مہدی، فاروق ستار اور وسیم اختر بھی موجود

کراچی:

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق تین پاکستانیوں کی میتیں اور چار زخمیوں کو ایتھوپین ایئرلائن لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ET-694  کے ذریعے زخمی اور میتیں کراچی ایئرپورٹ پہنچیں، زخمیوں میں عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اور یاسر خان جب کہ جاں بحق افراد میں رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری شامل ہیں۔

جسد خاکی وصول کرنے کیلئے ورثا موجود ہیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی، پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، وقار مہدی، ایم کیو ایم کے فاروق ستار، وسیم اختر بھی موجود تھے۔

بارڈر ہیلتھ  سروسزمیں زخمیوں کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا جن کے بعد انہیں زخمیوں کو اہل خانہ اور میتیوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

Load Next Story