راولپنڈی: پراسرار حالات میں قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا

مقتول پراپرٹی کا کام کرتا ہے اور اپنے دوست محمد اشفاق کی بیٹی کی مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا

راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے اعظم کالونی مصریال روڈ پر دوست کی بیٹی کی  شادی  کے سلسلے میں مہندی کی  تقریب میں شرکت کرنے والا شخص پراسرار حالات میں قتل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی اہلیہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے تھانہ نصیر آباد پولیس کو بتایا کہ  خاوند کامران پراپرٹی کا کام کرتا ہے  اور  اپنے دوست محمد اشفاق کی بیٹی کی مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا۔

رات گئے اشفاق نے فون کرکے بتایا کہ محمد کامران کو گولی لگ گی ہے، اطلاع پر اعظم کالونی مصریال اشفاق کے گھر پہنچی تو خاوند زخمی حالت میں پڑا تھاخاوند کو ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا لیکن راستے میں دم تو دیا۔

قوی شبہ ہے کہ خاوند محمد کامران کو اسکے دوست محمد اشفاق نے اپنے کسی  رشتہ دار کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا  کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گی ہے جو بھی پیش سامنے آئی قانون  کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔۔۔

Load Next Story