ایشین گیمز اختتام پذیر، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر، چین بازی لے گیا
میزبان جاپان 63 گولڈ، 95 سلور اور 91 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا
جاپان کے شہر ناگویا میں ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔
چین نے 169 گولڈ سمیت مجموعی طور پر 341 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ میزبان جاپان 63 گولڈ، 95 سلور اور 91 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
جنوبی کوریا 39 گولڈ، 43 سلور اور 68 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہا۔
پاکستان نے ایشین گیمز میں مجموعی طور پر 10 میڈلز جیتے جن میں 2 سلور اور 8 برانز میڈلز شامل ہیں اور میڈلز ٹیبل پر 29ویں پوزیشن حاصل کی۔