لاہور: 7 سالہ بچی سے فحش حرکات کرنے والا اوباش گرفتار

پولیس نے شاہدرہ ٹاؤن میں 25 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا

فوٹو: پولیس

لاہور پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 سالہ بچی سے فحش حرکات کرنے والے اوباش اور 25 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں شاہدرہ ٹاؤن اور راوی روڈ میں جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج  کرلیے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شاہدرہ ٹاؤن میں قریبی رشتے دار کی 25 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی، ملزم اظہر لڑکی کے کمرے میں گھس گیا اور زیادتی کی کوشش کرنے لگا تاہم شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دوسری کارروائی میں راوی روڈ سے 7 سالہ بچی سے فحش حرکات کرنے والا اوباش گرفتار کرلیا، ملزم کامران بچی کو ورغلا کر چیز دلانے کے بہانے گھر لے گیا تھا۔

مزید بتایا گیا کہ راوی روڈ پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، خواتین اور بچوں سے جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جا رہی ہے۔

Load Next Story