سری لنکن ٹی20 ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا
سری لنکا مینز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق 13 رکنی دستے میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے آٹھ ارکان سمیت پانچ ٹیم منیجمنٹ آفیشلز شامل ہیں، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس، داسن شناکا، مہیش تھیکشانا اور ایشان ملنگا پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے بقیہ پانچ کھلاڑی منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا، سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 سے 13 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔