کراچی، کورنگی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے خاتون زخمی
زخمی خاتون کی شناخت ثریا زوجہ کامران کے نام سے ہوئی
فوٹو: فائل
کراچی:
شہر قائد کے علاقے کورنگی انڈس اسپتال کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 24 سالہ خاتون زخمی ہوگئی۔
چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت ثریا زوجہ کامران کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور گولی لگنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔