امریکا میں چین کیلئے جاسوسی کے الزام میں خاتون گرفتار

ژانگ کو لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ چین جانے والی پرواز پر سوار ہونے والی تھیں

امریکا میں ایف بی آئی نے کیلیفورنیا کی ایک 34 سالہ خاتون وان ینگ ژانگ جو ہیدر کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، کو چین کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ژانگ کو لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ چین جانے والی پرواز پر سوار ہونے والی تھیں۔

امریکی حکام کے مطابق ان پر چینی حکومت کی غیر رجسٹرڈ ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام ہے۔

ایف بی آئی کا دعویٰ ہے کہ ژانگ نے تائیوان کے صدر لائی چنگ تے کے بیٹے لائی ٹنگ یو اور ان کے خاندان کی نگرانی کی۔

الزام ہے کہ 2025 میں وہ چینی حکام کی ہدایت پر سیئٹل گئیں اور وہاں صدرِ تائیوان کے بیٹے اور خاندان سے متعلق تصاویر، ویڈیوز اور گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی معلومات جمع کرکے چینی حکام کو فراہم کیں۔

ایف بی آئی کے مطابق ژانگ نے اپنی سرگرمیوں کو خفیہ رکھنے کے لیے ایسے طریقے استعمال کیے جن سے نگرانی کا مقصد ظاہر نہ ہو۔

تائیوان کے صدارتی دفتر نے اس واقعے کو "بین الاقوامی سطح پر سیاسی دباؤ"  کی ایک مثال قرار دیتے ہوئے امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Load Next Story