منشیات ڈیلر انمول پنکی کے گرد گھیرا ایک بار پھر تنگ، فرد جرم عائد
فوٹو اسکرین گریپ
منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے گرد قانونی گھیرا ایک بار پھر تنگ ہو رہا ہے، جبکہ عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
سیشن عدالت نے انمول عرف پنکی کے خلاف مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے منشیات کے مقدمے میں ملزمہ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
منشیات کے مقدمے کی سماعت کے دوران انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ پر پولیس کی جانب سے منشیات کا الزام ہے، کیا آپ جرم قبول کرتی ہیں؟ ملزمہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد مقدمے کے گواہوں کو نوٹس جاری کردیے۔
پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔