صبا قمر اور راکھی ساونت کی دبئی میں غیر متوقع ملاقات؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دونوں فنکاراؤں کی غیر متوقع ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں
پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی اداکارہ و انٹرنیٹ پرسنیلیٹی راکھی ساونت کی دبئی میں ہونے والی ملاقات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
صبا قمر حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود تھیں، جہاں راکھی ساونت ان سے ملنے پہنچیں۔ دونوں نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور تصاویر بھی بنوائیں۔