یوئیفا نیشنز لیگ: آئرلینڈ اور اسرائیل کے درمیان میچ میں کشیدگی
آئرلینڈ اور اسرائیل کے درمیان یوئیفا نیشنز لیگ کا میچ 1-1 سے برابر ہونے کے باوجود دونوں ٹیموں کے درمیان کشیدگی کم نہ ہو سکی۔
سربیا میں بند دروازوں کے پیچھے کھیلے گئے میچ کے دوران ہاف ٹائم پر کھلاڑیوں کے درمیان تلخ صورتحال پیدا ہوئی جبکہ آئرش کیمپ نے اسرائیلی کھلاڑی کی جانب سے تھوکنے کا الزام بھی عائد کیا۔
Kicking off here at half time between Ireland and Israel. Allegations from Irish staff towards an Israeli could be heard inside the stadium. Referee comes over and tells everyone to “be clever” @offtheball pic.twitter.com/fKFmYBVKIF
— Ben Symes (@bensymes01) October 4, 2026
آئرلینڈ کے کوچ ہیمر ہالگریمسن نے کہا کہ انہیں محسوس ہوا اسرائیلی ٹیم میچ کے آغاز ہی سے ان کے کھلاڑیوں کو دباؤ میں لانے اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کی جذبات پر قابو رکھنے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے پر تعریف کی۔
Tense scenes at full-time as Ireland and Israel players clash. 🇮🇪 pic.twitter.com/EU0SQxMoKv
— IP VOICES (@IPvoice1) October 4, 2026
دوسری جانب اسرائیل کے کوچ ران بین شمون نے ہاف ٹائم کے واقعے سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ڈریسنگ روم میں موجود تھے اور خود کچھ نہیں دیکھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تناؤ گزشتہ ہفتے بھی اس وقت بڑھا تھا جب آئرلینڈ کی پری میچ پریس کانفرنس میں اسرائیلی صحافیوں کی جانب سے آئرش کھلاڑیوں پر مبینہ نسل پرستی کے سوالات کیے گئے۔ آئرش حکام نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا۔
Israeli soccer journo to Ireland head coach: 'your players call our players MONKEYS'
— RT (@RT_com) October 4, 2026
Ireland press officer SHUTS DOWN press conference: 'that is completely untrue'
Reporter persists: 'you cannot take microphone from me' pic.twitter.com/XUJwcstgPP
اس دوران آئرش فٹبال حکام ایڈم آئیڈاہ کے خلاف مبینہ نسلی بدسلوکی کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔
سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ٹیموں کے میچز پہلے ہی تنازع کا شکار رہے ہیں تاہم آئرلینڈ نے دونوں مقابلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔