پشاور میں جوس کے ڈبوں میں شراب فروخت کرنے کا انکشاف

چمکنی میں جی ٹی روڈ پر کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

پشاور:

پشاور کے علاقے چمکنی میں جوس کے ڈبوں میں شراب فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع ایک اسٹور میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو معروف برانڈ کے جوس ڈبوں میں شراب بھر کر فروخت کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سے بڑی مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Load Next Story