بھارت: خاتون کو بغیر آرڈر کیے پارسل موصول، کھولنے پر پھٹا ہوا پرانا کرتا برآمد

پارسل پہنچانے والی کمپنی ’دہلی ویری‘ نے شکایت پر معذرت کر لی ہے

بھارت میں ایک خاتون کو موصول ہونے والے پراسرار کیش آن ڈیلیوری پارسل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

کرن منرال نامی بھارتی خاتون کے مطابق پارسل پر ان کا درست نام، فون نمبر اور گھر کا پتہ درج تھا، حالانکہ انہوں نے کوئی آرڈر ہی نہیں کیا تھا۔

خاتون کی غیر موجودگی میں ان کے بیٹے نے پارسل وصول کر کے رقم ادا کر دی، لیکن اسے کھولنے پر اندر سے مبینہ طور پر پھٹا ہوا استعمال شدہ کرتا نکلا۔

کرن نے واقعے کو ممکنہ فراڈ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ان کی ذاتی معلومات نامعلوم بھیجنے والے تک کیسے پہنچیں اور کتنے افراد اس طرح نشانہ بن چکے ہوں گے۔

پارسل پہنچانے والی کمپنی ’دہلی ویری‘ نے شکایت پر معذرت کرتے ہوئے معاملہ اپنی متعلقہ ٹیم کو تحقیقات کیلئے بھیجنے کا کہہ دیا ہے۔

 

Load Next Story