وزیراعظم کی آج صدر سے ملاقات کا امکان، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بات ہوگی

وزیراعظم خیبرپختونخوا میں بدامنی پر صدر کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، کے پی کے معاملات پر گفتگو

فوٹو: ایوان صدر

اسلام آباد:

وزیراعظم کو وزیر داخلہ نے ملاقات میں خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بریفنگ دی، ایوان صدر میں آج رات اعلیٰ سطح اجلاس ہوگا جس میں وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سمیت بدامنی سے متعلق صدر کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم اور صدر مملکت خیبرپختونخوا کی صورتحال پر مشاورت کریں گے، وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات، اہم مشاورت

قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر اہم مشاورت ہوئی، وزیراعظم کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

Load Next Story