پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ، ڈیزل سستا ہوگیا
اوگرا نے 6 اکتوبر کیلیے قیمتوں کا تعین کردیا، نوٹی فکیشن جاری
فائل
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 6 اکتوبر کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 88 پیسے کمی کردی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کمی کے بعد 397 روپے 76 پیسے پر پہنچ گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 6 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔
وازارت توانائی کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی عالمی مارکیٹ میں پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر عوامل کے باعث کی گئی۔