برطانیہ: تقریباً ہزار برس قدیم اسپتال کی باقیات دریافت

یہ اسپتال ممکنہ طور پر 11 ویں صدی کے اواخر یا 12 ویں صدی کے اوائل میں قائم کیا گیا تھا

برطانیہ کے شہر لنکن میں ایک مشہور تفریحی مقام کے نیچے تقریباً ایک ہزار سال قدیم قرونِ وسطیٰ کے جذام کے اسپتال کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔

ماہرین آثارِ قدیمہ کی ٹائم ٹیم نے کھدائی کے دوران ہاسپٹل آف دی ہولی انوسینٹس کی دیواروں کی باقیات دریافت کیں۔ یہ کھدائی تین سالہ ہِڈن ہسٹریز ان ارتھڈ منصوبے کے آغاز کا حصہ ہے۔

محققین کے مطابق یہ اسپتال ممکنہ طور پر 11 ویں صدی کے اواخر یا 12 ویں صدی کے اوائل میں قائم کیا گیا تھا اور تقریباً پانچ صدیوں تک استعمال میں رہا۔

تاریخی شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسپتال میں ایک وقت میں تقریباً 10 سے 20 مریضوں کی رہائش اور دیکھ بھال کا انتظام تھا۔ اس دور میں جذام ایک عام اور خوفناک بیماری تصور کی جاتی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والی باقیات انگلینڈ کے قدیم ترین اور بڑے قرونِ وسطیٰ کے جذام کے اسپتالوں میں سے ایک کی موجودگی پر روشنی ڈالتی ہیں اور اس دور میں بیماری سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کے نظام کے بارے میں اہم معلومات فراہم کر سکتی ہیں۔

Load Next Story