معاذ صفدر اور صبا معاذ کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
معاذ اور صبا سوشل میڈیا پر فیملی وی لاگز اور روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز کے باعث خاصی مقبولیت رکھتے ہیں
پاکستان کی مقبول سوشل میڈیا جوڑی معاذ صفدر اور صبا معاذ نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تیسرے بچے کی آمد کے منتظر ہیں۔
معاذ اور صبا سوشل میڈیا پر فیملی وی لاگز اور روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز کے باعث خاصی مقبولیت رکھتے ہیں اور اپنی زندگی کے اہم لمحات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔