سندھ ہائیکورٹ؛ بھائی کے قاتل کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

ذہنی بیماری ملزم کی سزا کے تعین میں ایک اہم تخفیفی سبب بن سکتی ہے،عدالت

(فوٹو: فائل)

کراچی:

سندھ ہائی کورٹ نے سجاول میں بھائی کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم نور احمد کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف قتل کا الزام قابل اعتماد شواہد سے ثابت ہوتا ہے، تاہم عدالتی حکم پر قائم میڈیکل بورڈ نے ملزم کے سنگین ذہنی مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

عدالت کے مطابق ذہنی بیماری جرم کے وقت مکمل قانونی استثنیٰ ثابت نہیں کرتی، تاہم ذہنی بیماری ملزم کی سزا کے تعین میں ایک اہم تخفیفی سبب بن سکتی ہے۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ قید کے دوران ملزم کا باقاعدگی سے نفسیاتی معائنہ، علاج اور ادویات کا انتظام یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے مزید حکم دیا کہ سزا مکمل ہونے سے قبل ملزم کو سرکاری نفسیاتی ادارے میں جامع طبی و نفسیاتی معائنے کے لیے بھیجا جائے۔

Load Next Story