راولپنڈی: ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
جاں بحق افراد کی شناخت حریم شہزادی اور فیضان کے ناموں سے ہوئی
فوٹو: فائل
راولپنڈی:
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کے مزدا ٹرک سے تصادم کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت حریم شہزادی اور فیضان کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔