پی ٹی آئی لانگ مارچ کی ڈیوٹی کے لیے لاہور سے آنے والے پولیس کانسٹیبل کو اٹک میں سانپ نے کاٹ لیا
کانسٹیبل طلحہ طارق کا ہولی فیملی اسپتال میں علاج جاری ہے
راولپنڈی: اٹک میں پولیس کانسٹیبل کو سانپ نے کاٹ لیا۔
پولیس کانسٹیبل طلحہ طارق کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا، کانسٹیبل طلحہ طارق کو گزشتہ روز سانپ نے کاٹا تھا۔
کانسٹیبل طلحہ طارق کا ہولی فیملی اسپتال میں علاج جاری ہے، کانسٹیبل طلحہ لاہور سے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی ڈیوٹی کرنے آیا تھا۔
پولیس زرائع نے کہا کہ مقامی پولیس ہولی فیملی اسپتال پہنچ گئی۔