کافی اسکرب سے پائیں نرم اور ہموار جلد، بنانے کا طریقہ نہایت آسان

اسکرَب کو نم جلد پر لگائیں اور بہت ہلکے ہاتھ سے تھوڑے وقت کیلئے مساج کریں

کافی صرف صبح کی تازگی کیلئے نہیں، بلکہ اس کے دانے گھریلو اسکرَب کے طور پر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

کافی اسکرَب کیسے بنائیں؟

دو کھانے کے چمچ باریک پسی ہوئی کافی میں ایک کھانے کا چمچ ناریل یا زیتون کا تیل اور ایک کھانے کا چمچ چینی شامل کر کے گاڑھا آمیزہ تیار کیا جا سکتا ہے۔

استعمال کا درست طریقہ

اسکرَب کو نم جلد پر لگائیں اور بہت ہلکے ہاتھ سے تھوڑے وقت کیلئے مساج کریں۔ بعد میں نیم گرم پانی سے چہرہ دھو کر موئسچرائزر لگائیں۔

اس اسکرب کے فوائد:

کافی کے باریک ذرات جلد کی سطح سے مردہ خلیات ہٹانے میں مدد دے سکتے ہیں، جس سے جلد عارضی طور پر ہموار محسوس ہو سکتی ہے۔ تاہم اسے ’ڈیپ پور کلینزنگ‘ یا ایکنی کا علاج سمجھنا درست نہیں۔

احتیاط:

موٹے کافی دانوں سے سخت اسکربنگ نہ کریں، کیونکہ اس سے جلن اور جلد کی حفاظتی تہہ متاثر ہو سکتی ہے۔ فعال ایکنی، حساس یا زخمی جلد پر اسکرَب استعمال کرنے سے بھی گریز بہتر ہے۔

بہتر ہے کہ چہرے پر استعمال سے پہلے چھوٹے حصے پر پیچ ٹیسٹ کر لیا جائے۔

Load Next Story