لاہور: کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کا جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

کریمینل ریکارڈ ہولڈر ڈرائیورز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ٹریفک پولیس حکام

فوٹو: فائل

لاہور میں حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں تاہم کئی مقدمات درج ہیں اور سخت ایکشن لیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ لاہور میں 251 گڈز، مسافر بس اڈوں پر اسکریننگ، 2562 گاڑیاں اور 2580 ڈرائیورز کا ڈیٹا چیک کیا گیا ہے، جس کے تحت ایک ہزار 511 ڈرائیورز کرائم ریکارڈ کی چیکنگ کی گئی اور 347 ڈرائیور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نکلے ہیں۔

کریمنل ریکارڈ آفس نے بتایا کہ جرائم میں ملوث ڈرائیورز پر مجموعی طور پر 579 سنگین مقدمات درج ہیں، ایک ہی ڈرائیور پر 27 اور دوسرے پر 25 مقدمات درج ہیں۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کریمینل ریکارڈ ہولڈر ڈرائیورز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، جرائم میں ملوث ڈرائیورز کے لائسنس معطلی کے ساتھ متعلقہ تھانوں کو ریکارڈ بھجوایا جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ دیگر ڈرائیورز کے ڈیٹا کولیکشن کےلیے اڈا مالکان سے رابطے میں ہیں، مستقبل میں ٹریفک پولیس کمرشل گاڑی کے ڈیٹا کے ساتھ ڈرائیور کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کرے گی۔

Load Next Story