کراچی، ڈاکوؤں نے پولیس افسر کو بھی موبائل، نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم کر دیا، ویڈیو دیکھیں
متاثرہ پولیس افسر کی مدعیت میں لیاقت آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
کراچی:
شہر قائد میں ڈاکوؤں نے قانون کے رکھوالے کو بھی نہ بخشا بفر زون مارکیٹ کے قریب 2 مسلح ملزمان نے پولیس افسر کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کے بعد تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور موٹر سائیکل سمیت قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں ملزمان کو پولیس افسر کو روک کر لوٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔
متاثرہ پولیس افسر کی مدعیت میں لیاقت آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے 2 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔