صبور علی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو اسکول بھیجنے پر شدید تنقید کی زد میں

اداکارہ کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ بیٹی سوشل اسکلز سیکھ سکے۔

اداکارہ صبور علی نے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی سرینا علی کو پری اسکول بھیجنے کا فیصلہ کر لیا جس پر انہیں مداحوں کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صبور نے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے دن ان کی بیٹی بہت روئی تھی، جس پر وہ خود بھی پریشان ہوئیں، تاہم اب سرینا اسکول جانے کی عادی ہو چکی ہے اور خوشی سے جاتی ہے۔

صبور علی کے مطابق انہوں نے بیٹی کو کم عمری میں پری اسکول بھیجنے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ وہ دوسرے بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے اور سوشل اسکلز سیکھ سکے۔

Public Reacts To Saboor Aly Sending 1.5 Year Old Daughter To SchoolPublic Reacts To Saboor Aly Sending 1.5 Year Old Daughter To School
Load Next Story