نادیہ خان انڈسٹری میں فساد پیدا کرتی ہیں، سعود قاسمی کا دعویٰ
اداکار سعود قاسمی نے نادیہ خان کو شوبز شخصیات کے درمیان تنازعات بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں ’فسادَن‘ کہہ دیا۔
سعود کا واسع چوہدری کے شو ’گپ شپ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی وی پر متنازع سوالات پوچھ کر فنکاروں کے درمیان اختلافات پیدا کیے جاتے ہیں، نادیہ خان ماضی میں بھی مختلف شخصیات سے متعلق بیانات کے ذریعے تنازعات کو ہوا دیتی رہی ہیں۔
نادیہ خان نے بھی فوری ردعمل دیتے ہوئے سعود کے الزامات کو من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ ان کی باتیں انہی کے خلاف چلی گئیں۔
انہوں نے واسع چوہدری پر بھی تنقید کرتے ہوئے انہیں شو کی ریٹنگ کیلئے سستی شہرت حاصل کرنے کا طعنہ دیا۔