ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے خلاف قانونی قدم اٹھا لیا

ایمان فاطمہ کے وکلاء کے مطابق طلاق کا نوٹس متعلقہ اتھارٹی میں رجسٹر نہیں ہوا۔

یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے ازدواجی تنازع میں نیا موڑ آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایمان فاطمہ نے فیملی کورٹ میں نان نفقے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے اپنے اور بیٹے کیلئے مالی معاونت کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل رجب بٹ کی جانب سے طلاق کا نوٹس بھیجے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم بعد میں وہ اپنے بیٹے کی سالگرہ میں شریک ہوئے جس کے بعد دونوں کے درمیان صلح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔

اب معاملہ فیملی کورٹ میں پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ایک بار پھر اس جوڑے کی نجی زندگی پر مرکوز ہو گئی ہے۔

Load Next Story