بھارت کے خلاف پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، حسن نواز

لوکل کرکٹ میں مشکل پچز پر کھیلنے کا موقع ملتا ہے اور ایسی پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگتی ہے

قومی کرکٹر حسن نواز نے کہا کہ حالیہ ایشین گیمز میں بھارت کے خلاف پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

قومی کرکٹر حسن نواز حسن نواز نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈراپ ہوا تھا تو مائیک ہیسن نے واپسی کے لیے پلان دیا تھا، لوکل کرکٹ میں مشکل پچز پر کھیلنے کا موقع ملتا ہے اور ایسی پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پرفارمنس نہیں دے سکا تھا، تاہم بھارت کے خلاف حالیہ ایشین گیمز میں میچ نہ جیتنے پر افسوس ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اور نمبر ون ٹیم کے خلاف پرفارمنس سے اعتماد ملتا ہے۔ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لے کر آنے کا خواب تھا۔

انہوں نے کہا کہ  غلطیوں سے سیکھا جاتا ہے، خراب پرفارمنس سے دنیا ختم نہیں ہوتی، بھارت کے خلاف مستقبل میں بھی میچز آئیں گے جن کے لیے ہم نے خود کو تیار کرنا ہے۔

Load Next Story