ویرات کوہلی نے آشرم جانے کے عوض 5 کروڑ لینے کا الزام مسترد کردیا

فلاحاری مہاراج دنیش شرما نے دعویٰ کیا تھا کہ کوہلی کو آشرم لانے کے لیے 5 کروڑ روپے ادا کیے گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ پریم آنند مہاراج کے ورنداون آشرم جانے کے عوض 5 کروڑ روپے لینے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

رپورٹس کے مطابق کوہلی کے ترجمان نے کہا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما مذہبی عقیدت کی وجہ سے آشرم جاتے ہیں اور انہوں نے کبھی آشرم جانے کے لیے کسی قسم کا معاوضہ نہیں لیا۔

ویرات کوہلی کے ترجمان نے میڈیا سے بھی مطالبہ کیا کہ ایسے دعووں کو رپورٹ یا پھیلانے سے پہلے حقائق کی مکمل تصدیق کی جائے۔

 

Load Next Story