انسٹاگرام کا مصنوعی ذہانت پر مبنی گانا بنانے والا فیچر

یہ فیچر خاص طور پر تفریح اور سوشل شیئرنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے

انسٹاگرام نے ڈائریکٹ میسجز میں اے آئی سانگ کریئٹر نامی ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین چند الفاظ، کوئی خیال یا اپنی لکھی ہوئے بول کو ایک مکمل گانے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

اس فیچر میں صارفین اپنی پسند کا مختصر آئیڈیا یا بول درج کرنے کے بعد میوزک اسٹائل منتخب کر سکتے ہیں جس کے بعد میٹا اے آئی ان کے لیے ایک نیا ٹریک تیار کرتا ہے۔ تیار ہونے والے گانے کو براہِ راست انسٹاگرام کی چیٹ میں دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔

یہ فیچر خاص طور پر تفریح اور سوشل شیئرنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر صارفین کسی دوست کی سالگرہ، اندرونی مذاق یا کسی اچانک آنے والے خیال کو چند سیکنڈز میں ایک مزاحیہ یا منفرد گانے کی شکل دے سکتے ہیں۔

اگر آپ کے اکاؤنٹ پر یہ فیچر دستیاب ہے تو اسے استعمال کرنے کا طریقہ کافی آسان ہے:

  1. انسٹاگرام پر کوئی ڈائرئکٹ میسج کھولیں۔
  2. چیٹ ٹولز میں اے آئی سانگ کریئٹر کا آپشن تلاش کریں۔
  3. اپنا خیال، جملہ یا بول درج کریں۔
  4. دستیاب آپشنز میں سے میوزک اسٹائل منتخب کریں۔
  5. گانا تیار کریں اور اسے اسی چیٹ میں دوست کے ساتھ شیئر کر دیں۔

تاہم، فیچر کی دستیابی ہر صارف کے لیے ایک جیسی نہیں ہوسکتی کیونکہ انسٹاگرام اسے مرحلہ وار صارفین تک پہنچا رہا ہے۔ اگر آپ کو یہ آپشن نظر نہیں آ رہا تو انسٹاگرام کو تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کرکے کچھ وقت بعد دوبارہ چیک کیا جا سکتا ہے۔

Load Next Story