کراچی، پولیس چیف نے شہر میں 3 افسران کی تعیناتی کا حکمنامہ جاری کر دیا

ڈی ایس پی قرۃ العین کو ایس ڈی پی او فریئر سب ڈویژن ڈسٹرکٹ ساؤتھ تعینات

کراچی:

شہر قائد میں کراچی پولیس چیف آزاد خان نے لیڈی افسر سمیت 3 پولیس افسران کی تعیناتی کا حکمنامہ جاری کر دیا۔

جس کے مطابق ڈی ایس پی قرۃ العین کو ایس ڈی پی او فریئر سب ڈویژن ڈسٹرکٹ ساؤتھ ، ڈی ایس پی محمد سلیم خان مروت کو ایس ڈی پی او کھارادر سب ڈویژن ڈسٹرکٹ ساؤتھ جبکہ ڈی ایس پی خلیل احمد کو ڈی ایس پی صدر سب ڈویژن ڈسٹرکٹ ساؤتھ تعینات کر دیا ۔

Load Next Story