ہانیہ عامر عاصم اظہر کی نئی ریل پر کمنٹ کرنے سے خود کو نہ روک سکیں، مداح حیران

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں اپنے قریبی تعلقات کے باعث خبروں میں رہ چکے ہیں

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کی نئی ویڈیو پر کامنٹ کر کے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

عاصم اظہر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ ایک دلچسپ ریل شیئر کی، جس پر ہانیہ عامر بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں اپنے قریبی تعلقات کے باعث خبروں میں رہ چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دونوں کی سوشل میڈیا پر ہونے والی سرگرمیاں اکثر مداحوں کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

Load Next Story