پنجگور؛ گھر پر دستی بم حملہ اور مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
نامعلوم مسلح افراد نے پہلے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا پھر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، پولیس
کوئٹہ:
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدابادان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم سے حملہ کرنے کے بعد خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس اہلکار پیر جان کے گھر کو نشانہ بنایا اور دستی بم حملے کے بعد خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پیر جان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق اہلکار کی شناخت پیر جان ولد محمد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔