صومالی قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والا شہری 9 ماہ کی بیٹی سے پہلی بار ملنے کو بے تاب

جناح اسپتال کراچی میں طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد شہری یاسین آبائی علاقے سوات روانہ ہوگیا

کراچی:

صومالیہ میں بحری قزاقوں سے رہا ہونے والی شہری یاسین کا جناح اسپتال کراچی میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا، شہری یاسین آج آبائی علاقے سوات روانہ ہوگیا۔

سوات کے رہائشی یاسین کو بائیں ہاتھ میں مسلسل تکلیف کے باعث جناح اسپتال لایا گیا تھا جہاں ایمرجنسی میں یاسین کا ایکسرے اور ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے۔ یاسین کا نفسیاتی کیفیت کے حوالے سے ماہر نفسیات سے بھی معائنہ کروایا گیا۔

جناح اسپتال میں تمام طبی معائنے اور ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد یاسین کی طبیعت تسلی بخش قرار دی گئی۔

بعدازاں، ایسکپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہری یاسین کا کہنا تھا کہ میرے بائیں ہاتھ میں تکلیف تھی، بحری قزاقوں نے ہاتھ بند کر یرغمال بنایا ہوا تھا، الحمدللہ ایکسرے سمیت ٹیسٹ صحیح آئے ہیں۔

شہری نے بتایا کہ اپنے گھر سوات روانگی کے لیے آج ایک بجے میری فلائٹ ہے، میری ایک 9 ماہ کی بیٹی ہے جُسے پہلی بار دیکھوں گا۔ خوشی ہے اللہ نے زندگی دی اور صحیح سلامت پاکستان واپس آگئے۔

یاسین کا کہنا تھا کہ افسوس ہے ان ساتھیوں کے لیے جو شہید ہوئے، حکموت سے صرف ایک درخواست ہے کہ شہیدوں کی فیملیوں کے ساتھ کھڑی ہو، وزیر اعظم شہباز شریف نے جو وعدہ کیا وہ پورا کریں۔

متعلقہ

Load Next Story