امریکا؛ 6 سالہ طالبعلم نے ٹیچر کو گولی ماردی؛ پولیس کو بھی دھمکیاں؛ ویڈیو جاری
کلاس ون کے طالبعلم نے پولیس کو کہا کہ وہ جیل جانے سے نہیں ڈرتا؛ (فوٹو: فائل)
امریکی ریاست ورجینیا کے ایک اسکول میں پہلی جماعت کے طالب علم نے اپنی ٹیچر ایبی زورنر کو کلاس روم میں سینے پر گولی مار دی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ تین سال پرانا ہے تاہم 6 جنوری 2023 کو رچ نیک ایلیمنٹری اسکول میں پیش آنے والے اس واقعے کی پولیس باڈی کیم ویڈیو اب ریلیز کی گئی ہے۔
جس میں وہ پولیس اہلکاروں اور ایک ٹیچر کو گالیاں دیتے اور دھمکاتے ہوئے نظر آتا ہے۔ بچے نے یہ بھی کہا کہ وہ جیل جانے سے نہیں ڈرتا ہے۔ فائرنگ کے وقت کمرے میں 16 طلبا موجود تھے۔
🚨 A 6-year-old shot his teacher. Richneck Elementary, Jan 6, 2023.
Court unsealed Officer Brian Torrez's bodycam Oct 6, 2026.
🎥 The Virginian-Pilot / Daily Press pic.twitter.com/TPphaycltx— Patriot (@_Patriot1776Q_) October 7, 2026
خوش قسمتی اور ٹیچر کی حاضر دماغی کے باعث کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا البتہ ٹیچر کو شدید نوعیت کے زخم آئے تھے۔ جنھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کی جانب سے اب جاری کی گئی ویڈیو میں ایک 9 ایم ایم پستول بھی بچے سے چند فٹ دور زمین پر پڑا دکھائی دیتا ہے۔ فائرنگ کے بعد ایک ٹیچر بچے کو قابو کرنے کی کوشش کرتی ہے جبکہ بچہ پولیس اہلکاروں کو بھی دھمکاتا اور نازیبا الفاظ استعمال کرتا ہے۔
عدالتی دستاویزات میں بچے کی شناخت صرف جے ٹی کے نام سے کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک ٹیچر پولیس اہلکاروں کو بتاتی ہے کہ بچہ واقعے سے قبل محدود اوقات کے شیڈول پر اسکول آتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بچے نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس نے پستول اپنی والدہ سے چرایا تھا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اسے جیل جانے کی پروا نہیں۔