کراچی میں موسم ابرآلود، تندوتیز ہواؤں سے موسم خوش گوار
کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، محکمہ موسمیات
کراچی:
کراچی میں موسم ابرآلود ہونے اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوش گوار ہوگیا، ہواؤں کی رفتار 39 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے کا امکان رہے گا۔