کراچی: پسند کی شادی پرنوجوان لڑکی کو قتل کرنے میں ملوث سگا بھائی گرفتار

مقتولہ لڑکی نے اپنی مرضی سے گھر سے جانے کے بعد اپنے رشتہ دار اورکزن سے پسند کی شادی کی تھی

مومن آباد انویسٹی گیشن پولیس نے پسند کی شادی کرنے پرنوجوان لڑکی کو قتل کرنے کے واقعے میں ملوث اس کے سگے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی نے اپنی مرضی سے گھر سے جانے کے بعد اپنے رشتہ دار اورکزن سے پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کے اہلِ خانہ ناراض تھے،مبینہ طورپرمقتولہ کے اہل خانہ نے باہمی مشاورت کے بعد جرگے اور صلح کے نام پر اسے واپس گھر بلایا۔ تاہم واپسی کے روزہی اسے قتل کردیا گیا، واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مومن آباد انویسٹی گیشن پولیس نے پسند کی شادی کرنے پرنوجوان لڑکی کو قتل کرنے کے واقعے میں ملوث اس کے سگے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی نے اپنی مرضی سے گھر سے جانے کے بعد اپنے رشتہ دار اور کزن سے پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کے اہلِ خانہ ناراض تھے، مبینہ طور پر مقتولہ کے اہل خانہ نے باہمی مشاورت کے بعد جرگے اور صلح کے نام پر اسے واپس گھر بلایا۔ تاہم واپسی کے روزہی اسے قتل کردیا گیا، واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی زرقہ کے قتل میں ملوث اس کے سگے بھائی سفیر ولد رئیس کوگرفتارکر لیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ ویسٹ مسرور احمد جتوئی کے مطابق 21 ستمبر 2026 کو تھانہ مومن آباد تھانے کی حدود میں زرقہ نامی نوجوان لڑکی کواس کے سگے بھائی سفیر نے اپنے دیگر رشتہ داروں،چچا ادریس اور رشتہ دار شیراز خان اور جلیل خان کے مشورے کے بعد فائرنگ کرکے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ زرقہ نے 9 ستمبر 2026 کو اپنی مرضی سے گھر سے جانے کے بعد اپنے رشتہ دار اور کزن عبدالمالک سے پسند کی شادی کی تھی،جس پر اس کے اہلِ خانہ ناراض تھے،مبینہ طورپرمقتولہ کے اہل خانہ نے باہمی مشاورت کے بعد جرگے اور صلح کے نام پر اسے واپس گھر بلایا۔ تاہم واپسی کے روز ہی اسے قتل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق واقعے میں قرآنِ پاک کی حرمت اورصلح کے نام پر کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کے حوالے سے بھی سنگین سوالات سامنے آئےیہ افسوس ناک واقعہ سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث رہا، جبکہ مرکزی ملزم واردات کے بعد سے مفرور تھا۔

مومن آباد انویسٹی گیشن پولیس نے گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سفیر کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہےجبکہ گرفتار شدہ ملزم کی نشاندہی پردیگرعدم گرفتارملزمان ادریس اور شیراز کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مار کر وائیاں کی جا رہی ہیں۔

Load Next Story