فیصل آباد؛ چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
فوٹو: فائل
نیشنل کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے بتایا کہ بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے اور اس سلسلے میں فیصل آباد میں بڑی کارروائی کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کارروائی کے دوران چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کیا گیا اور ڈیجیٹل شواہد کی جانچ جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید ناصر علی رضوی نے کہا کہ بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ایسے جرائم پر کوئی رعایت نہیں، چائلڈ پورنوگرافی جیسے سنگین جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔