لاہور: موٹروے ایم ٹو پر ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق، دو زخمی

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس، ٹائیگر اسکواڈ اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے

لاہور:

موٹروے ایم ٹو ساؤتھ پر فیض پور کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق فیض پور کے قریب ایک آلٹو کار آگے جانے والی نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس، ٹائیگر اسکواڈ اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔

دریں اثنا ڈیفنس میں کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔حادثے کے وقت موٹرسائیکل پر دو افراد سوار تھے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمی کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

Load Next Story