شاہ ویر کادوانی کو شاہ رخ خان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر پھر سے ٹرول

ایک صارف نے پوسٹ پر کامنٹ کیا کہ اتنی تنقید کے باوجود ان کا اعتماد قابلِ داد ہے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار شاہ ویر کادوانی کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نقل کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’سن میرے دل‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والے شاہ ویر کادوانی ان دنوں ڈرامہ ’محبت‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو طنزیہ تبصروں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اتنی تنقید کے باوجود ان کا اعتماد قابلِ داد ہے جبکہ دوسرے نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ شاہ ویر کی ویڈیوز سے زیادہ ان کا کمنٹ سیکشن دلچسپ ہوتا ہے۔

Shahvir Kadwani’s SRK Style Celebration Heavily TrolledShahvir Kadwani’s SRK Style Celebration Heavily Trolled
Load Next Story