دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

ترکیہ میں 9 ماہ کے دوران 29 ہزار700 سے زائد غیر قانونی افغان باشندے گرفتارکر لیے گئے

دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں اوربدامنی کے واقعات میں ملوث افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاون تیز ہوگیا ہے۔

گھناؤنے جرائم اور مجرمانہ نیٹ ورکس میں ملوث افغان باشندوں نےمیزبان ممالک کاامن خطرے میں ڈال دیا ہے۔ افغان میڈیا  طلوع نیوز کے مطابق ترکیہ میں 9 ماہ کے دوران 29 ہزار700 سے زائد غیر قانونی افغان باشندے گرفتارکر لیے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق فرانس  نے بھی امن وامان  کے لیے خطرہ قرار دیے گئےغیرقانونی افغان باشندوں کو ملک بدرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی یونین کے متعدد رکن ممالک بھی غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کرچکے ہیں ۔

متعدد ممالک کی جانب سےافغان شہریوں پر ویزا پابندیاں اورملک بدری کے اقدامات ان کی  مجرمانہ اور جرائم پیشہ سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں۔

Load Next Story