خیبر پختونخوا میں عوامی وسائل سیاسی احتجاج کی نذر، پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات پر سوالیہ نشان

صوبے میں بڑھتی دہشت گردی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پرعملی اقدامات کرے، شہری

پشاور:

خیبر پختونخوا کے شہریوں نے ترقیاتی منصوبوں کے بجائے لانگ مارچ پر کروڑوں روپے خرچ کیے جانے  پر تشویش کا اظہار کردیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو احتجاجی سیاست کے بجائے امن و امان کی بحالی، عوام کے تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دینی چاہیے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی بروقت اور شفاف فراہمی یقینی بنائے اور صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی جیسے مسائل سے دوچار عوام کے لیے حکومتی ترجیحات اہمیت رکھتی ہیں، اس لیے عوامی وسائل کے استعمال میں شفافیت اور بنیادی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

Load Next Story