کومل عزیز کے اچانک وزن بڑھنے پر مداح حیران، اداکارہ برہم
صارفین نے اداکارہ کے وزن میں اضافے پر حیرت کا اظہار کیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ کومل عزیز خان کے وزن میں اضافے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ڈرامہ سیریل ’بھروسہ پیار تیرا‘ اور ’رازِ الفت‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ان دنوں شوبز سے دور اپنے کپڑوں کے برانڈ پر توجہ دے رہی ہیں۔
حال ہی میں کومل عزیز نے اپنے برانڈ کے نئے کلیکشن کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے پر صارفین نے ان کے وزن میں تبدیلی کو موضوعِ بحث بنا لیا۔
تنقیدی تبصروں پر کومل عزیز نے ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو دوسری خواتین کے ساتھ مہربانی سے پیش آنا چاہیے، ایسے سوالات نہیں پوچھنے چاہئیں۔
دوسری جانب متعدد مداحوں نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔

