سنجو سیمسن کی دھواں دار اننگز، کوہلی اور یووراج کے ریکارڈز برابر کردیے
بھارتی وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ کے ریکارڈز برابر کردیے۔
سیمسن نے محض 41 گیندوں پر 82 رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے تاہم ان کی عمدہ اننگز بھی بھارت کو شکست سے نہ بچا سکی اور ویسٹ انڈیز نے ہدف حاصل کرکے 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔
سیمسن نے صرف 21 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین ففٹی بنانے والے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے ریکارڈ کی برابری کی۔
بھارت نے پاور پلے میں ایک وکٹ پر 79 رنز بنائے جو ویسٹ انڈیز کے خلاف اس فارمیٹ میں اس کے بہترین پاور پلے اسکور کا ریکارڈ ہے۔
اس کے علاوہ سیمسن نے 200 یا اس سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے پانچ نصف سنچریاں بنا کر یووراج سنگھ کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
اس فہرست میں سوریا کمار یادیو 13 اور ابھیشیک شرما 12 نصف سنچریوں کے ساتھ آگے ہیں۔